ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام دوست ریڑھی منصوبہ عوامی مشکلات کا سبب بننے لگا

عوام دوست ریڑھی منصوبہ عوامی مشکلات کا سبب بننے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

باسم سلطان:وزیراعلیٰ کا عوام دوست قرار دیا گیا ریڑھی منصوبہ عملی طور پر عوام دشمن بنتا جا رہا ہے، ریڑھی بانوں کو درپیش مسائل اور شکایات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
 وزیراعلیٰ کا عوام دوست ریڑھی منصوبہ عوام دشمن ثابت ہونےلگا,غریب آدمی کےلئے ماڈل ریڑھی کاحصول مشن امپاسبل بن گیا,میٹروپولیٹن کارپوریشن ریگولیشن برانچ کی بد انتظامی اورریڑھی کے حصول کیلئے ایک ماہ کا انتظار اور طویل خواری مقدر بن گئی۔

ریڑھی کے حصول کیلئے دفاتر کے چکر چکر لگا کر شہری پریشان ہو گئے،ریڑھیاں خالی ہونے کے باوجود ریڑھیوں کی الاٹمنٹ کا پراسس انتہائی مشکل ہو گیا،شہریوں کی سہولت کے لئے ایک ہزار ریڑھیاں تیار کی گئی تھیں،شاہدرہ ، چوبرجی، ٹھوکر سمیت مختلف مقامات پر خالی ریڑھیاں موجود ہیں۔