ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

باغوں کے شہر میں لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں کے ساتھ  وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  باغوں کے شہر میں لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں کے ساتھ  وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر  لاہور میں شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ، مال روڈ، اچھرہ، قینچی، چونگی امر سدھو، گجومتہ، اسلامپورہ، بند روڈ، انار کلی، شالامار باغ، ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن سمیت دیگر مقامات پر بادل برسے۔محکمہ موسمیات کے بعد شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا , زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکار ڈکیاگیا ہے۔

 اٹک، ٹیکسلا، چونیاں، منچن آباد، گوجرانوالہ، نارووال، گجرات، قصور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی, بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم خوش گوار ہو گیا، موسم ٹھنڈا ہونے سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، قصور،رینالہ خورداور پاکپتن میں جل تھل ایک ہوگیا، بعض مقامات پر بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش ہوئی جبکہ راولپنڈی میں بادل برسنے کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، بارش کے بعد جڑواں شہروں کا موسم خوشگوار ہو گیا جس کے ساتھ ہی شہریوں نے بھی گرمی سے چھٹکارا پانے پر سکھ کا سانس لیا۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہناہے کہ اگلے 3 دنوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، ممکنہ طور پر بارش 50-100 ملی میٹر سے زائد ہو سکتی ہے جو مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارش کی وجہ سے ملک کے شہری علاقوں گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور راولپنڈی میں اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے جبکہ گلیات، کشمیر، کوہستان، مانسہرہ اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کو چوکس رہنے اور خطرے سے دو چار آبادی کی حفاظت کیلئے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

این ڈی ایم اے کا عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہناہے کہ گھروں میں نکاسی آب یقینی بنائیں اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کریں، کسی بھی بلاک شدہ نالوں یا ممکنہ خطرات کا موجب بننے والے عمل کی اطلاع مقامی حکام کو فوری طور پر دیں۔ این ڈی ایم اے نے مسافروں اور سیاحوں پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار علاقوں میں سفر کرتے ہوئے احتیاط کی جائے، بروقت ڈیزاسٹر الرٹس، گائیڈ لائنز اور احتیاطی تدابیر کیلئے ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ’ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔