ژوب میں دہشتگردوں کا حملہ، ایف سی کے5جوان شہید،3حملہ آور مارے گئے

zhob terrorism, Cantonment check post, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسیٰ ترین: ژوب میں چھاؤنی کے علاقے میں دہشتگردوں کے حملہ میں پانچ سکیورٹی اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے ۔

 دہشتگردوں نے حملہ ایف سی میس کی جانب سے کیا اور ایک چیک پوسٹ میں داخل ہو گئے،موثر جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد مارے گئے،دہشتگردوں کے حملے میں ایک خاتوں سمیت پانچ عام شہری بھی زخمی ہوئے۔

  زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دہشت گردہوں کے حملہ میں ایک خاتون سمیت پانچ سویلین بھی زخمی ہوئے ہیں، سویلین زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں میں خود کش بمبار بھی شامل تھے۔ جنہیں ایف سی کے جوانوں نے بروقت جوابی کارروائی کر کے جہنم واصل کر دیا۔