ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے طیارے کی پانی میں لینڈنگ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

پی آئی اے طیارے کی پانی میں لینڈنگ کی دلچسپ ویڈیو وائرل
کیپشن: PIA FLOOD LANDING
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وین ڈیسک: کراچی میں غیر معمولی بارشوں کے بعد قومی ائیر لائن کا طیارے  کی  سیلابی رن وے پر لینڈنگ کی یڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ایک طیارے کا کراچی ایئرپورٹ کے سیلابی رن وے پر لینڈنگ کی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 10 سیکنڈ کی ویڈیو کلپ میں پی آئی اے کے طیارے کو پانی میں ڈوبے ہوئے رن وے پر اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

یہ وڈیو  اس قدر وائرل ہوئی  کہ سیاستدان فواد چوہدری نے بھی اس کو اپنے آفیشل اکاؤ نٹ سے شیئر کیا، جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سوشل میڈیا پر کراچی ائیرپورٹ کی وائرل ہونے والی ویڈیو پرانی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ یہ ویڈیو  تقریباً 3 سال پرانی ہے اورکراچی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ معمول کے مطابق کام کر رہاہے ۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس کے ساتھ ہی کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل پر طیاروں کے پارکنگ ایریاز اور رن ویز کی تازہ ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جن میں کراچی ائیر پورٹ کے تمام ٹرمینلز پر صورتحال معمول کے مطابق ہے اور وہاں بارش کا پانی نظر نہیں آرہا۔