نوازشریف کو دباؤ میں آکر ناحق سزا سنائی گئی، مریم نواز

نوازشریف کو دباؤ میں آکر ناحق سزا سنائی گئی، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو سزا سنائے جانے کے بعد تیرہ جولائی دوہزار اٹھارہ کو وطن واپسی کے حوالےسے ٹوئیٹ،  کہتی ہیں کہ انتقام کو دیکھتے ہوئے بھی ہم اگرآج کے دن دوسال پہلے یہ فیصلہ نہ کرتے توآج ایک جج اپنے جرم کا اعتراف نہ کرتا، مریم نواز نے ٹوئیٹر پر دوسال قبل وطن واپسی کی تصاویراور ویڈیو بھی شئیر کی۔
تفصیلات کے مطابق نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ جب میری والدہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا تھیں اور ووٹ اپنی عزت کی جنگ لڑرہا تھا عین اس وقت سزاسنانے کےپیچھےجو مقاصد تھےوہ آج سب پہ عیاں ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انتقام کو دیکھتے ہوئے بھی ہم اگر آج کے دن، دو سال پہلے، واپسی کا کٹھن فیصلہ نہ کرتے تو آج ایک جج اپنے جرم کا اعتراف نہ کرتا اور نہ قوم جان سکتی کہ کیسے بے گناہ نواشریف کو دباؤ میں آکر ناحق سزا سنائی گئی جبکہ وطن کی مٹی گواہ ہے اور رہے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer