(عیشہ خان) نواز شریف اور مریم نوازکی آج وطن واپسی اور گرفتاری کے بعد ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اہم شاہراہوں پر کینٹنرز لگا دیئے گئے ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔نواز شریف کا استقبال روکنے کیلئے لاہور پولیس غنڈہ گردی پر اتر آئی
سٹی ٹریفک پولیس کے متبادل ٹریفک پلان کے مطابق موٹروے سے آنیوالی ٹریفک ٹھوکر، قزلباش چوک سے شہر میں داخل ہوگی۔ جی ٹی روڈ سے آنیوالی ٹریفک کالاشاہ کاکو سے براستہ ٹھوکر شہر میں آسکے گی۔ کالا خطائی روڈ سے آنیوالی ٹریفک شاہدرہ چوک، بیگم کورٹ سے داخل ہوگی۔ملتان روڈ سے آنیوالی ٹریفک سندر روڈ، موہلنوال روڈ سے داخل ہوگی۔رائیونڈ روڈ سے آنیوالی ٹریفک ہلوکی روڈ، صوئے آصل سے داخل ہوگی۔ قصور سے آنیوالی ٹریفک براستہ کاہنہ کاچھا گرین ٹاؤن آئے گی۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، نواز شریف ، مریم نواز سے متعلق لندن سے بڑی خبر آگئی
پلان کے مطابق بیدیاں روڈ سے آنیوالی ٹریفک براستہ ڈیفنس فیز 5 شہر میں داخل ہوگی۔ برکی روڈ سے آنیوالی ٹریفک براستہ ڈیفنس فیز 6 اور 8 سے شہر میں داخل ہوگی۔شہر سے باہر جانیوالے مولانا شوکت علی روڈ، مین بلیو وارڈ جوہر ٹاؤن کا راستہ اپنائیں گے۔ بیرون ملک جانیوالے مسافروں کو 6 گھنٹے پہلے ائیر پورٹ پر موجود ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔نگران حکومت نے نواز شریف کا استقبال روکنے کیلئے ایک اور بڑا منصوبہ بنا لیا
ذرائع کے مطابق بیرون ملک جانیوالے مسافروں کو شٹل سروس ائیر پورٹ پہنچائے گی۔ ٹریفک پولیس شٹل سروس بھٹہ چوک، محفوظ چوک، چونگی دوگیج، گجومتہ، نیازی شہید چوک سے چلے گی۔