نگران حکومت نے نواز شریف کا استقبال روکنے کیلئے ایک اور بڑا منصوبہ بنا لیا

نگران حکومت نے نواز شریف کا استقبال روکنے کیلئے ایک اور بڑا منصوبہ بنا لیا
کیپشن: City42 - Caretaker Government, Nawaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) نگران حکومت نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے استقبال کرنے سے (ن) لیگی کارکنوں کو روکنے کیلئے ایک اور بڑا منصوبہ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے استقبال سے سینئر لیگی رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر رہنماوں کی گرفتاری کے بعد ان کیخلاف انتشار پھیلانے، امن و امان میں خرابی پیدا کرنے کےباعث مقدمات درج کیے جائیں گے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔نگران حکومت نے نواز شریف کا استقبال روکنے کیلئے ایک اور بڑا منصوبہ بنا لیا

نگرانوں کے حکم پر لاہور پولیس بھی نواز شریف کے استقبال کو روکنے کیلئے حرکت میں آگئی ہے، اب تک 159 لیگی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا، شہر کے داخلی راستوں پر رینجرز اہلکار  تعینات کردیئے گئے ہیں تاکہ دوسرےشہروں میں رہنے والے لیگی کارکن لاہور میں داخل نہ ہوسکیں۔

خبر پڑھیں۔۔نواز شریف کا استقبال روکنے کیلئے لاہور پولیس کا کریک ڈاؤن، 159 لیگی کارکن گرفتار
  واضح رہے کہ 6 جولائی کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں میاں محمد نواز شریف کو 10 سال ، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 1 سال قید کی سزاسنائی، نیب نے کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے جبکہ نواز شریف اور انکی صاجزادی تاحال لندن میں موجود ہیں اور انہوں نے بروز جمعہ کو وطن واپس آنے کا اعلان کیا ۔