سٹی 42 : سرد موسم کے باعث اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر کے نجی اسکولوں کے لیے نئے اوقات مقرر کردیے گئے۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ نے نجی اسکولوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق سندھ بھر کے نجی اسکولوں کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی کی گئی ہے۔ 26 جنوری تک نجی اسکول صبح 9 بجے کھلیں گے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تمام نجی اسکول نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔
