ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع کی جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور دنیا میں بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور پاکستان و انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین نے ادارہ جاتی روابط کے فروغ، تربیتی تعاون اور دفاعی صنعت میں شراکت داری کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انڈونیشی وزیرِ دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ 

انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور ہم آہنگ اسٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر انڈونیشیا کے ساتھ مضبوط اور دیرپا دفاعی تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔