ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ،جیل حکام کو 6 رہنماؤں کی فہرست بھجوا دی گئی

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ،جیل حکام کو 6 رہنماؤں کی فہرست بھجوا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشری بی بی سے کل منگل کے روز ملاقات کا دن ہے،تحریک انصاف کے چھ رہنماؤں پر مشتمل فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو بھجوا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جانیولالے پی ٹی ائی کے 6 رہنماؤں پر مشتمل فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو بھجوا دی  گئی ہے۔فہرست  پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے ترتیب دی گئی ہے۔ فہرست میں سلمان اکرم راجہ ،بیرسٹر گوہر ،نیاز اللہ خان نیازی، علی اعجاز بٹر،قاضی افضال احمد  اور بلال عمر بودلہ کا نام شال ہے۔

پارٹی کے رہنماؤں کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی کل بانی سے ملاقات کے لیے ڈالا جیل پہنچیں گی۔