سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ محسن نقوی نے محمد الیاس مرحوم کی کرکٹ کے لئے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔ آمین۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس وویمنز کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ عمران فرحت کے سسر تھے۔