ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول تبدیل

شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد:شدید دھند کے باعث ملک کے مختلف ریلوے روٹس پر ٹرینوں کے شیڈول متاثر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

لاہور سے کراچی اور دیگر شہروں کو روانہ ہونے والی ٹرینیں معمول کے مطابق نہیں چل سکیں۔

ذرائع کے مطابق، کراچی ایکسپریس کو لاہور سے کراچی روانہ ہونے میں چار گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے، اور یہ ٹرین اب رات 10 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔

اسی طرح، ملت ایکسپریس جو لالہ موسیٰ سے براستہ کراچی جاتی ہے، اسے بھی دھند کی وجہ سے چار گھنٹے اور 40 منٹ کی تاخیر کا سامنا ہے، اور یہ ٹرین رات 10 بج کر 30 منٹ پر فیصل آباد سے روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلے کیے گئے ہیں اور تاخیر کے حوالے سے مسافروں کو باخبر رکھا جا رہا ہے۔