ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ایکسائز نے ہدف کا 60 فیصد حاصل کر لیا

مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ایکسائز نے ہدف کا 60 فیصد حاصل کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:محکمہ ایکسائز ٹیکس نے مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سب سے زیادہ ٹیکس وصولیوں کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

محکمہ ایکسائز نے مالی سال 2025-26 کے پہلے چھ ماہ میں اپنے ہدف کا 60 فیصد حاصل کرتے ہوئے ساڑھے 43 ارب روپے جمع کر لیے ہیں۔ پی آر اے نے ہدف کا 45 فیصد یعنی 1 کھرب 47 ارب روپے وصول کیے، جبکہ بورڈ آف ریونیو نے ہدف کا 33 فیصد یعنی 35 ارب روپے وصول کیا۔

ایکسائز کی گروتھ گزشتہ سال کے مقابلے میں 42 فیصد رہی، جبکہ پی آر اے اور بورڈ آف ریونیو کی گروتھ بالترتیب 34 فیصد اور 16 فیصد رہی۔ محکمے نے 33 ارب کے ہدف میں سے 18 ارب روپے اکٹھے کیے، موٹر ٹیکس کے 33 ارب ہدف میں 22 ارب کی وصولیاں کی گئیں، ایکسائز ڈیوٹی میں 1 ارب 91 کروڑ روپے اور پروفیشنل ٹیکس میں 93 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئیں۔

ڈی جی ایکسائز نے ڈیفالٹرز کے خلاف ناکہ بندی اور پراپرٹری سر بمهری کے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ مزید برآں، ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے یونٹس کو سسٹم میں شامل کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں تاکہ ٹیکس وصولیوں کو مزید بہتر اور شفاف بنایا جا سکے۔