پی ٹی آئی کے دس سابق ارکان قومی اسمبلی  کو ٹکٹ مل گئے

PMLN , City42 , Election2024
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  مسلم لیگ  ن نے پی ٹی آئی کو چھوڑ دینے والے  10 سابق ارکان قومی اسمبلی کو  ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق مسلم  لیگ نون کی لسٹ میں این اے 96  سے نواب شیر وسیر اور طلال چوہدری کا فیصلہ ہونا باقی تھا جو جمعرات کے روز کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے جن 9 منحرف ارکان کے نام منظور ہوئے ان میں فیصل آباد سے راجہ ریاض بھی شامل ہیں۔   رحیم یار خان میں  این اے 169 سے سید مبین، این اے 166 بہاولپور سے سید سمیع الحسن گیلانی، مظفر گڑھ این اے 176 سے سید باسط بخاری، این اے178 سے عامر گوپانگ، ملتان میں این اے 148 سے احمد حسین،این اے 153 سے رانا قاسم نون اب  مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

این اے 189 راجن پور سے ریاض مزاری اور  این اے 160 بہاولنگر سے عبدالغفار وٹو کو بھی ن لیگ کا ٹکٹ جاری کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔