کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست آگیا۔

ائیر کوالٹی انڈیکس(اے کیو آئی) کے مطابق کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے اور کوالٹی ائیر انڈیکس 442 ریکارڈ کیا گیا۔لاہورکا فضائی معیار بھی مضرصحت قرار دیا گیا او رلاہور آلودہ شہروں میں آٹھویں نمبر پر رہا جب کہ اس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 173 ریکارڈ کیا گیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-12/news-1673502570-2197.jpg

علاوہ ازیں آلودہ شہروں میں ڈھاکا دوسرے اور کولکتہ تیسرے نمبر پر دیکھا گیا۔ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت  اور 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-12/news-1673502639-1092.jpg