سٹی 42:لاہورہائیکورٹ ،پرویز الہی کو وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت شروع ہوگئی۔
پرویز الہی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہارات کو وزیراعلی پنجاب نےاعتماد کا ووٹ لے لیا ہے۔ کتنے ارکان تھے رات کو۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کا استفسار ۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا186 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا۔186 ارکان کی ہی ضرورت ہوتی ہے۔