واٹس ایپ کا شاندار کارنامہ، صارفین کی بڑی مشکل حل

whats-app introduce new feature
کیپشن: whats-app
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب  ڈیسک)فیس بک کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں صارفین کی مشکلات کو مزید آسان بنانے کے لئے نئے فیچرز پر کام کررہی ہے،واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اور مشکل کر حل کرتے نیا فیچر متعارف کرایا جس کے ذریعے وائس میسج کو آسانی سے سن اور فارووڈ کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے،بہت سے افراد   پیغام بھیجنے  کے لئے واٹس ایپ  میں وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں،  کبھی کبھار بات اتنی لمبی بھی ہو جاتی ہے کہ بھیجا گیا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہو جاتا ہے، جبکہ کچھ صارفین کی پریشانی ابھی بھی جوں کی توں ہے اس حوالے سے واٹس ایپ انتظامیہ نے ایک شاندار فیچر متعارف کرایا جس نے صارفین کی بڑی مشکل کو حل کردیا۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے 'گلوبل وائس میسج پلیئر' کا فیچر متعارف کروادیا ہے جسے ابتدائی طور پر آئی فون  کے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔ یہ فیچر جلد ہی اینڈرائیڈ کے صارفین کے لیے بھی متعارف کروادیا جائے گا۔

دیکھنے میں آیا ہے کہ ہے کہ صارفین کوئی بعض اوقات لمبے وائس پیغامات موصول ہوتے ہیں جن کو سننے کے لئے ان کے پاس وقت درکار نہیں ہوتا جبکہ یہ بھی ہوتا ہے کہ جب کسی سے چیٹ ہورہی ہوتی ہے تو اس کو چھوڑ کر بھیجے گئے وائس میسج کو سننا مناسب نہیں خیال کیا جاتا۔

گلوبل وائس میسج پلیئر  کے تحت آپ وائس میسج سنتے ہوئے مذکورہ چیٹ چھوڑ کر دوسری چیٹ پر جاسکیں گے اور اس صارف کو باآسانی جواب دے سکیں گے، ساتھ ہی آڈیو نوٹ بھی پس منظر میں چلتا رہے گا۔

اسے گلوبل نام بھی اسی لیے دیا گیا ہے کیونکہ یہ سکرین کے بالکل اوپر دکھائی دے گا، آپ جب چاہیں اسے سنتے ہوئے روک سکتے ہیں یا سکرین سے ہٹا بھی سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے سال نو کے آغاز پر ٖصارفین کے لئے ایک نیا فیچر تیار کیا، سال 2022 کےشروع پر واٹس ایپ نے صارفین کے لئے زبردست نیا فیچر متعارف کرایا جس کے ذریعے پیغام بھیجنے والے کی پروفائل کو دیکھا جاسکتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer