ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وکلاء کے لیے اچھی خبر

وکلاء کے لیے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) وکلاء کیلئے اچھی خبر،  لاہور ہائیکورٹ بار نےبائیو میٹرک ووٹ رجسٹرڈ کرانے کی تاریخ میں 18 جنوری تک توسیع کردی۔

لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاء کی بائیو میٹرک رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی تھی، ہائیکورٹ بار نے وکلاء کے مطالبے پر بائیو میٹرک ووٹ رجسٹرڈ کرانے کی تاریخ میں 18 جنوری تک توسیع کردی، تاہم 18 جنوری تک ووٹ رجسٹرڈ نہ کرانے والے وکلاء ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم رہیں گے۔

صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری کا کہنا ہے کہ وکلاء کی سہولت کے لیے بائیو میٹرک رجسٹریشن کے لئے مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات 29 فروری 2020ء کو صرف بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer