ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپرا کی بلنگ پالیسی پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

نیپرا کی بلنگ پالیسی پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: نیپرا کی بلنگ پالیسی پر وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے، جبکہ بزنس کمیونٹی نے نیٹ بلنگ پالیسی میں فوری ترامیم کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تاجر نمائندوں کا کہنا ہے کہ موجودہ نیٹ بلنگ پالیسی میں کئی خامیاں موجود ہیں جن کے باعث صنعتکاروں اور کمرشل صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ منظور شدہ لوڈ کے مطابق بجلی پیدا کرنے والوں اور اس سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والے صارفین کیلئے علیحدہ ٹیرف مقرر کیا جانا چاہیے تاکہ نظام میں توازن برقرار رہے۔

بزنس کمیونٹی کے مطابق موجودہ پالیسی منظور شدہ لوڈ کے مطابق بجلی بنانے والے صارفین کا بھی مکمل تحفظ نہیں کرتی، جس سے سرمایہ کاری کا اعتماد متاثر ہو رہا ہے۔

 تاجروں نے مطالبہ کیا کہ نیٹ بلنگ فریم ورک کو کاروباری طبقے سے مشاورت کے بعد ازسرنو ترتیب دیا جائے تاکہ قابلِ تجدید توانائی کے شعبے کو نقصان نہ پہنچے۔