ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت منانے کی اجازت کے لئے دائر درخواست پر سماعت ،سپیشل سیکرٹری ہوم طلب

بسنت منانے کی اجازت کے لئے دائر درخواست پر سماعت ،سپیشل سیکرٹری ہوم طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں پورے پنجاب میں بسنت منانے کی اجازت کے لئے دائر درخواست پر سماعت ،سپیشل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب سیف اللہ جپہ  اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ محمد عثمان تنویر بھی پیش  ہوئے ،عدالت نے سپیشل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار  کرتے ہوئے سپیشل سیکرٹری ہوم کو  منگل کے روز جواب سمیت طلب کرلیا .

جسٹس ملک محمد اویس خالد  نے خاتون اشیاء کامران  کیس کی  درخواست پر سماعت کی سپیشل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب سیف اللہ جپہ اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ محمد عثمان تنویر عدالت میں پیش ہوئے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل انوار حسین اور محمد اعظم چغتائی جبکہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لاء آفیسر شمائلہ ڈوگر پیش ہوئیں۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے سپیشل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ عدالت میں پڑھ کر سنائی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آیا حکومت کو صوبے بھر میں بسنت منانے پر کوئی اعتراض ہے؟ لاء افسر نے جواب دیا کہ قانون کے تحت ہر ڈپٹی کمشنر کو اختیار حاصل ہے کہ وہ ہوم ڈیپارٹمنٹ سے اجازت لے کر بسنت کا انعقاد کرا سکتا ہے۔

اس پر جسٹس  ملک محمد اویس خالد نے ریمارکس دیے کہ اگر حکومت کو اعتراض نہیں تو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جا سکتا ہے تاکہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اجازت حاصل کر سکیں۔سپیشل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ نوٹیفکیشن ہوم ڈیپارٹمنٹ سے جاری ہونا ہے اور حکومت کو اصولی طور پر کوئی اعتراض نہیں۔درخواست گزار اشباء کامران نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے لاہور میں بسنت کامیابی سے منائی گئی، اسی طرح دیگر اضلاع میں بھی اجازت دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سرگودھا سے ہیں اور پورے صوبے میں بسنت منانا شہریوں کا حق ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر سکتا ہے جس کے تحت ڈپٹی کمشنرز اجازت لے کر بسنت کے انعقاد کو یقینی بنا سکیں۔عدالت نے سپیشل سیکرٹری ہوم کو آئندہ سماعت پر جواب سمیت طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔

Ansa Awais

Content Writer