ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضائی آلودگی کے خلاف اقدامات کے مثبت نتائج، اے کیو آئی میں 14 فیصد بہتری ریکارڈ

فضائی آلودگی کے خلاف اقدامات کے مثبت نتائج، اے کیو آئی میں 14 فیصد بہتری ریکارڈ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں فضائی آلودگی کے خلاف جاری اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

 محکمہ تحفظِ ماحول نے ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کا سائنٹیفک اور اے آئی بیسڈ تجزیاتی ڈیٹا جاری کر دیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2024 کے مقابلے میں سال 2025 کے دوران مجموعی اے کیو آئی میں 14 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔ پورے سال کے دوران ایک بھی دن خطرناک (Hazardous) اے کیو آئی ریکارڈ نہیں ہوا جبکہ 12 میں سے 9 ماہ گزشتہ سال کی نسبت بہتر رہے۔

رپورٹ کے مطابق 44 دن ایسے رہے جن میں گرین کیٹیگری یعنی شاندار اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ سموگ سیزن (اکتوبر، نومبر اور دسمبر) کے دوران بھی گزشتہ برس کی نسبت 60 فیصد بہتر اے کیو آئی سامنے آیا۔

محکمہ تحفظِ ماحول کے مطابق اس وقت لاہور کا اے کیو آئی 189 ہے اور صبح 10 بجے کے بعد اس میں مزید کمی کا امکان ہے۔ بھٹوں، صنعتوں اور گاڑیوں سمیت تمام آلودگی کے محرکات پر سخت نگرانی جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی، اے آئی بیسڈ ملٹی سیکٹورل ایکشن اور جدید مانیٹرنگ سسٹم کے مثبت اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کے تعاون سے سموگ کے بادل مکمل طور پر ختم کریں گے۔ انہوں نے شہریوں سے ملٹی سیکٹورل ایکشن پلان میں مرکزی کردار ادا کرنے اور تعاون جاری رکھنے کی اپیل بھی کی۔