ویب ڈیسک: رمضان المبارک کی آمد کے پیشِ نظر متحدہ عرب امارات نے وفاقی وزارتوں اور سرکاری اداروں کے لیے خصوصی اوقاتِ کار جاری کر دیے ہیں۔
اعلان کے مطابق پیر سے جمعرات تک سرکاری دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعے کے روز اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔
مزید برآں جمعے کے روز زیادہ سے زیادہ 70 فیصد عملے کو ورک فرام ہوم کی اجازت دی جا سکتی ہے، بشرطیکہ متعلقہ وفاقی ادارے کے منظور شدہ ضوابط کی پابندی کی جائے۔
حکام کے مطابق شفٹوں میں کام کرنے والے ملازمین کے اوقات کار ہر ادارہ اپنی ضرورت کے مطابق طے کرے گا تاکہ اداروں کی کارکردگی برقرار رکھنے کے ساتھ ملازمین کو سہولت بھی فراہم کی جا سکے۔
یہ فیصلہ رمضان المبارک کے دوران ملازمین کو عبادات، افطار اور دیگر مذہبی سرگرمیوں کے لیے زیادہ وقت فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عرب ممالک میں اس سال رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے متوقع ہے، تاہم حتمی اعلان چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔