ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں،چیمپئنزٹرافی جیتیں گے، محسن نقوی

کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں،چیمپئنزٹرافی جیتیں گے، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں،چیمپئنزٹرافی جیتیں گے، امید ہے کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے ۔ 

 محسن نقوی نے ان خیالات کا اظہار اپنے نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا، کہا کہ ناظم آبادکرکٹ گراؤنڈ بہت خوبصورت بناہواہے، عارف حبیب نے کرکٹ گراؤنڈ پر بہت محنت کی ہے۔محسن نقوی نے کہاکہ جم خانہ گراؤنڈ کو بھی استعمال میں لائیں گے۔

 قبل ازیں وزیر داخلہ  محسن نقوی  کی سندھ  کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی  کے امور سمیت حیدرآباد  سٹیڈیم  اپ گریڈ  کر کے انٹرنیشنل  میچز  منعقد  کرنے کےحوالے سے ضروری اقدامات  پر بات چیت ہوئی ۔ 

ملاقات میں سندھ  کے مختلف شہروں اور دیہی علاقوں  سے ٹیلنٹ کی  تلاش پر اتفاق کیا گیا، اس حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد سٹیڈیم  کی بحالی بہت ضروری ہے، صوبے کے نوجوانوں کو کرکٹ میں آگے لایا جائے ۔ محسن نقوی نے کہا کہ ٹیلٹ  ہنٹ کے حوالے سے باقاعدہ منصوبہ  تیارکیا جائے گا۔