ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تین ملکی سیریز؛ جنوبی افریقا نے پاکستان کو 353 رنزکا ہدف دیدیا

تین ملکی سیریز؛ جنوبی افریقا نے پاکستان کو 353 رنزکا ہدف دیدیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: ٹرائی نیشن سریز کا اہم مقابلہ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جارہا ہے جہاں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 353 رنز کا ہدف دیا ہے۔

جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 

  جنوبی افریقا نےپہلےکھیلتے ہوئےمقررہ 50 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے. مہمان ٹیم کی جانب سے ہینرک کلاسن نے 87 رنزکی شاندار اننگز کھیلی، ان کی 56 گیندوں پر مشتمل اننگ میں 3 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، اس کے علاو میتھو بریٹزکی نے 83 اور کپتان ٹمبا باووما نے 82 رنز بنائے، کائیل ورینے 44 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

ٹونی ڈی زورزی نے 22 اور ویان مولڈر نے 2 رنز بنائے،کوربن بوش 15 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔

گرین شرٹس کے باؤلر شاہین آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کی، خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔

خیال رہے کہ آج کی فاتح ٹیم 14 فروری کو نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گی۔ 

پاکستان ٹیم میں فخر زمان،بابراعظم،سعود شکیل ، محمد رضوان، سلمان آغا، طیب طاہر،خوشدل شاہ،شاہین آفریدی،محمد حسنین،نسیم شاہ،ابرار احمد ٹیم کا حصہ ہیں۔