این اے 126، ملک سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کیخلاف درخواست، فیصلہ محفوظ

این اے 126، ملک سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کیخلاف درخواست، فیصلہ محفوظ
سورس: google

(ملک اشر ف) لاہور کے حلقہ  این اے 126 سے کامیاب ہونے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  سینئر رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

  تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار  توقیر عباس کھوکھر نے  درخواست دائر کی تھی ، جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ 

 واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والےعام انتخابات میں لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر  67 ہزاار 117 ووٹوں کیساتھ کامیاب قرار پائے تھے جبکہ  پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک توقیر عباس کھوکھر 60 ہزار479 ووٹوں کیساتھ پیچھے رہ گئے تھے ۔