ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل گیمز میں پنجاب کو ویٹ لفٹنگ میں اکلوتا گولڈ میڈل گوجرانوالہ نےدلوایا

35th National Games, City42, Furqan Ahmad Gujranwala, Weight Lifting, Gold Madel
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کراچی میں ہو رہی 35 ویں نیشنل گیمز میں گوجرانوالہ کے ویٹ لفڑ نے آٹھ ویٹ لفٹرز سے گولد میڈل چھین کر پنجاب کو دلوا دیا۔ ویٹ لفٹنگ میں پنجاب کو 5 برنز میڈل بھی ملے ہیں۔

نیشنل گیمز   میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں پنجاب نے ایک  گولڈ 5 براؤنز میڈل جیت لیے۔

ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ حضر افضال چوہدری، صدر جبران سلمان ،سیکرڑی پنجاب عقیل جاوید بٹ, راشد ندیم بٹ کی پنجاب کے ویٹ لفٹر فرقان احمد کو 88کلو کلاس میں نیشنل گیمز کراچی میں گولڈ میڈل جیتنے پر دلی مبارک باد دی ہے۔

 ویٹ لفٹنگ میں پنجاب کے لئے اکلوتا گولڈ گوجرانوالہ کے ویٹ لفٹر فرقان  احمد  نے  حاصل کیا ہے۔ انہوں نے آرمی کے ویت لفٹر کو سخت مقابلہ میں شکست دی۔

فرقان احمد نے سنیچ میں 144کلو اور کلین اینڈ جرک میں 171کلو ٹوٹل 315 کلو وزن اٹھا کر مدمقابل آٹھ ویٹ لفٹروں کو شکست فاش دے کر پنجاب کا نام روشن کیا ۔پاکستان آرمی کے عبد الرزاق نے ٹوٹل 308 کلو وزن  اٹھا کر سلور میڈل جیتا جبکہ  واپڈا کے حیدر علی  نے ٹوٹل 292کلو وزن اٹھا کر براؤنز میڈل جیتا ۔