ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے نئی مصیبت،  تباہ کن ہڑتال کا اعلان

عوام کیلئے نئی مصیبت،  تباہ کن ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  عوام کے لئے بڑی مصیبت کھڑی ہونے کا خدشہ ہو گیا،  پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔ پٹرول پمپس کی ہرتال سے شہروں اور دیہات میں ہر جگہ پٹرول اور ڈیزل کی قلت ہو جاتی ہے اورسڑکوں پر گاڑیاں رکنے سے  زندگی کی گاڑی بھی سست ہو جاتی ہے۔
 پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے دیئے گئے منافع کے بہت برے  مارجن کو  تھوڑا قرار دے کر مسترد کر دیا اور  ملک میں پمپس بند کرنے کا نعرہ لگا  دیا۔

 پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سربراہ  عبد السمیع خان نے کہا کہ ہم نے حکومت سے 8 فیصد مارجن مانگا تھا، اس مارجن کے بغیر کام کرنا ممکن نہیں ہے۔

عبدالسمیع خان نے اعلان کیا  کہ حکومت نے اگر حکومت نے  ڈیلر مارجن 8 فیصد نہ کیا تو  ہم پٹرول پمپس بند کر دیں گے۔ہم حکومت کو 10 دن کا وقت دے رہے ہیں اور 10 دن بعد ڈیلرز اپنی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے ہڑتال کے حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے۔

عبد السمیع خان نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ڈیلرز کا مارجن 3.12 فیصد ہے۔  حکومت مارجن 8فیصد بڑھانے کی تحریری یقین دہانی کروائے۔

چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت چاہے تو 8فیصد  مارجن قسطوں میں بڑھا  دے۔

  اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شہریوں پر مارجن بم9 دسمبر کو گرا یا

پٹرول، ڈیزل کی فروخت پر بھاری منافع کا بوجھ براہ راست عوام پر پڑتا ہے۔ حال ہی میں   اسلام آباد میں وفاقی حکومت کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے پیٹرولیم مصنوعات پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور پیٹرولیم ڈیلرز  کے مارجن میں 5  فیصد سے 10 فیصد اضافہ کر دیا  جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپے 56  پیسے تک اضافہ ہونا یقینی ہو گیا ہے, یہ اضافہ خام تیل ک یقیمت میں حالیہ اضافہ کے اثرات سے الگ ہو گا۔

 انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل، خام پٹرولیم کی قیمت کم بھی ہو جائے تب بھی 16 دسمبر کو پاکستانی عوام پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی بجلی گرنا اب یقینی ہے۔ اس صورتحال میں پٹرول پمپس کے مالکوں نے ہڑتال کی دھمکی دے کر عوام پر پٹرول مارجن بم گرانے کا منصوبہ طشت از  بام کر دیا ہے۔