علی رامے: وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے لاہور شہر کی روڈز کو مستقل طور پر ڈسٹ فری کرنے کا پلان طلب کرلیا۔
وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر لاہور کو ڈسٹ فری کرنے کے پراجیکٹ کے تیسرےروز مزید کئی سڑکیں دھو کر مٹی اور گرد سے پاک کردی گئیں۔محسن نقوی رات کے پچھلے پہر داتا دربار سرکلر روڈ پر جاری واشنگ کے عمل کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔انہوں نے سڑکوں کے ساتھ فٹ پاتھ کو بھی ڈسٹ فری کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے روڈز کو مستقل طور پر ڈسٹ فری کرنے کا پلان طلب کرلیا۔
وزیراعلی محسن نقوی نےمکینکل سوئپر سے صفائی اور واشنگ کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا ۔ انہوں نے مکینیکل واشرز اور ٹریکٹرکے ذریعے واشنگ کے عمل کا جائزہ لیا اورموقع پر ہدایات جاری کیں۔
وزیراعللیٰ نے سڑکوں کوڈسٹ فری کرنے کیلئے واشنگ کے عمل کو تیز تر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ رش کے اوقات میں سڑکوں کی واشنگ ٹریفک میں تعطل پیدا کرنے کا باعث ہوسکتی ہے۔اس لئے رات کے اوقات کے دوران ہی سڑکوں کی واشنگ کا عمل مکمل کیا جائے۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بابر صاحب دین نے ڈسٹ فری آپریشن کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔ محسن نقوی نے اس موقع پر ہدایت کی کہ لاہور کو مستقلاً گرد اور مٹی سے پاک رکھنے کے لئے منصوبہ بنا کر انہیں آگاہ کیا جائے۔
صوبائی وزراء عامر میر،منصور قادر،اظفرناصر، سیکریٹری ہاوسنگ،سی سی پی او، سی ٹی او،کمشنر،ڈپٹی کمشنر،ڈی جی پی ایچ اے،ڈی جی واسا ڈی جی پی اراور متعلقہ حکام بھی اس وزٹ کے دوران وزیراعلیٰ کے ساتھ موجود تھے۔