افریقی ملک زیمبیا میں سڑک کنارے 27 افراد کی لاشیں برآمد

افریقی ملک زیمبیا میں سڑک کنارے 27 افراد کی لاشیں برآمد
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جنوبی افریقی ملک زیمبیا میں ایک سڑک کے کنارے 27 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی جن کے حوالے سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔

زیمبین پولیس کا کہنا ہے کہ دارالخلافہ کے قریبی علاقے میں ایک زرعی اراضی میں سڑک کنارے 27 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ ایتھوپیائی شہری ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں کے قریب انتھائی تشویشناک حالت میں ایک زندہ شخص بھی موجود تھا جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ہلاک شدگان مرد ہیں اور ان کی عمر 20 سے 38 سال کی درمیان ہے، شبہ ہے کہ تمام افراد کی موت بھوک اور کمزوری کی وجہ سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ایتھوپیائی مہاجرین جنوبی افریقا سمیت کسی دوسرے ملک ہجرت کرنے کیلئے اکثر زیمبیا کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔