122 سول ججز کم مجسٹریٹس کے تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

Judges
کیپشن: Judges
سورس: google
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور سمیت صوبہ بھر سے 122 سول ججز کم مجسٹریٹس کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے،  تبدیل ہونے والوں کو 16 دسمبر تک نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاء نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج مدثرحسین کو لاہور سے ڈی جی خان، سول جج وقاص احمد کولاہور سےڈی جی خان، وسیم وارث کو لاہور سے کوٹ مومن، حافظ خالد محمود کو لاہور سے شورکوٹ، صائمہ آصف لاہور سے مظفرگڑھ، محمد بلال لاہور سے ڈسکہ، زبیر صابر لاہور سے ساہیوال، رانا شہزاد اشرف لاہور کینٹ سے کبیر والا، شیخ محمد حبیب اللہ لاہور کینٹ سےجنڈ، سول جج علی اکبر کا لاہور کینٹ سے روجھان تبادلہ کیا گیا ۔

سول جج خرم جاوید کا لاہور کینٹ سے کوٹ ادو، محمد شاہد ضیا کا لاہور کینٹ سے شکرگڑھ، نسیم اختر کا لاہور کینٹ سےسرائے عالمگیر تبادلہ کر دیا گیا جبکہ سول جج عبدالستار کا ماڈل ٹاؤن سے وہاڑی، رافیعہ اقبال کا لاہور سے ڈسکہ، سید فیضان رسول کا لاہور سے گجرخاں، نویزہ عباس کا لاہور سے جھنگ، محمد جاوید خان کا ریسرچ آفیسر ہائیکورٹ سے لاہور، سول جج شفقت عباس کا ڈپٹی رجسٹرار ہائیکورٹ سے ظفروال، سول جج عظمیٰ ستار کا ریسرچ آفیسر ہائیکورٹ سے سرگودھا، محمد شاہد کا ریسرچ آفیسر ہائیکورٹ سے تاندلیانوالہ، محمد کاشف کا ڈپٹی رجسٹرار ہائیکورٹ سے فیصل آباد، سول جج حمیدالرحمان کا ریسرچ آفیسر سے بھوانہ سمیت دیگر سول ججز کا تبادلہ کیا گیا۔

 دوسری طرف سول جج شیرافضل کاجنڈ سے لاہور کینٹ، سول جج مدثرحیات کا جتوئی سے لاہور کینٹ، محمد حارث منیر کا ڈی جی خان سے ماڈل ٹاؤن، فرح نورکا سرگودھا سےلاہور، حافظ محمد عبید کا چشتیاں سےلاہور، سول جج محمد سلطان ٹیپو کا کوٹ ادو سے لاہور، سول جج ذیشان حیدر کا چیچہ وطنی سے لاہور، سول جج محمد عرفان کا تونسہ شریف سے لاہور تبادلہ کر دیا گیا۔