(سٹی 42) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ننھے کرکٹ شائقین کے معصومیت بھرے دعائیہ کلمات کی ویڈیو پسند آگئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر کم عمر کرکٹ مداحوں کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بچے نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹیم کی جیت کے لیے دعا گو ہیں۔ اس ویڈیو میں بچے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پی سی بی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پسندیدگی کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’یہ ہی اصل محبت ہے۔‘جس کو سو شل میڈیاصارفین نے سرا ہا ہے۔
Now this is love ???? https://t.co/fabgL5fDas
— Babar Azam (@babarazam258) December 11, 2020
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 دسمبرکو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 20 دسمبر ہیملٹن، تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبرکو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک ٹورنگا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔