ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلی نے وزیر قانون اور سی اینڈ ڈبلیو کی سربراہی میں نئی کمیٹی تشکیل دے دی

وزیر اعلی نے وزیر قانون اور سی اینڈ ڈبلیو کی سربراہی میں نئی کمیٹی تشکیل دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب حکومت خراب ہونے والا جہاز کیسے ٹھکانے لگائے ؟ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزیر قانون اور سی اینڈ ڈبلیو کی سربراہی میں نئی کمیٹی تشکیل دے دی ۔کمیٹی پرانے اور خراب ہونیوالے جہاز کو ٹھکانے لگانے کے متعلق حتمی سفارشات تیار کرے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق  کمیٹی میں صوبائی وزیر توانائی، صوبائی وزیر ایکسائز اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری شامل ہیں، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری ریگولیشن کمیٹی کے نئے ممبر ہوں گے ، کمیٹی خراب جہاز سے مستقبل کے ہوا بازوں کو تربیت دینے پر بھی غور کرے گی۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے خراب ہونےوالے جہاز  کو  تربیتی مقاصد  کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، حکومتی ملکیتی جہاز 2004 میں ہینگر گرنے سے خراب ہو گیا تھا، جہاز کو دوبارہ فعال کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں مگر بے سود رہیں، جہاز کو تربیتی مقاصد  کے لئے استعمال کرنے سے متعلق ٹینڈر بھی جاری کیا گیا مگر کسی نے دلچسپی ہی نہیں لی۔

دوسری جانب جہاز کو اس پہلے یو ایم ٹی ،یونیورسٹی آف سپیس ٹیکنالوجی ،نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو دینے بھی تجویز دی گئی تھی۔

Shazia Bashir

Content Writer