ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’پی آئی سی واقعہ کے ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے‘‘

’’پی آئی سی واقعہ کے ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینےوالوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا واقعہ کی آز ادانہ انکوائری کا عزم۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کیمروں کی مدد سے شرپسند وں کی نشاندہی کررہے ہیں، اسلامیہ کالج وحدت روڈ میں تقریب سے خطاب میں میاں اسلم اقبال کی بھی واقعہ کی مذمت کہا دل کے ہسپتال میں جو کچھ ہو ا شرمناک ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبے میں قانون کی عملداری یقینی بنائے گی، ہنگامہ آرائی او رتشدد کے ذمہ داروں کے خلاف قانون اپنا راستہ لے گا، ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف، مریضوں اوران کے لواحقین پر تشدد اورہسپتال میں توڑ پھوڑ کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین پر تشدد کرکے بدترین فعل کا ارتکاب کیا، دل کے ہسپتال میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے افسوسناک واقعہ کی انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ بروقت علاج نہ ہونے سے3 مریضوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرانتہائی دکھ اورافسوس ہوا ہے۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق مریضوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

             

Shazia Bashir

Content Writer