شہباز علی: اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کے لیے بیرونِ ملک ٹریننگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ارشد ندیم ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقا جائیں گے، جہاں وہ پوچیفسٹروم شہر میں دو ہفتوں تک خصوصی تربیت حاصل کریں گے۔
ٹریننگ شیڈول کے باعث ارشد ندیم 21 اگست کو ہونے والی لوزان ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے بعد پنجاب اسٹیڈیم میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کر دیا تھا، جبکہ جنوبی افریقا میں ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد وہ الٹی میٹ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔
اس کے بعد ارشد ندیم ایشین گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یاد رہے کہ وہ پیرس اولمپکس سے قبل بھی جنوبی افریقا میں ٹریننگ کر چکے ہیں۔