ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز سے قائم مقام امریکی سفیر  کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر بڑھانے پر اتفاق

مریم نواز سے قائم مقام امریکی سفیر  کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر بڑھانے پر اتفاق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں تعلیم کے فروغ، سکیورٹی، سرمایہ کاری، مصنوعی ذہانت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی اے بیکر کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں سکیورٹی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور انرجی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں جانب سے سیلاب اور سموگ سے نمٹنے کے لیے امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، جبکہ لاہور میں پنجاب یو ایس بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔

قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی اے بیکر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے خواتین کے لیے شروع کیے گئے مختلف منصوبوں کو سراہا۔ انہوں نے لاہور میں بسنت فیسٹیول کے انعقاد اور محفوظ بسنت کے لیے حکومت پنجاب کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ انہیں پاکستان بہت پسند ہے اور پنجاب و لاہور کے لوگ زندہ دل ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ آئندہ سال بسنت میلے کو مزید توسیع دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ترقی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ پنجاب بدل رہا ہے اور صوبے کے شہر اور دیہات ریفارم ہورہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے ڈائریکٹ پنک بٹن اور ورچوئل پولیس اسٹیشن اہم اقدامات ہیں، جن کا مقصد خواتین کو فوری اور مؤثر مدد فراہم کرنا ہے۔