سٹی42: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں لرآمدک قوم نے بھی گرینڈ جرگے کے بعد دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کا اعلان کردیا۔
باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے لرآمدک قوم کا گرینڈ جرگہ تحصیل سلارزئی کے علاقہ بارو میں ملک فضل ربی کے رہائشگاہ پر ہوا جس میں قوم کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ ہم سالارزئی میں کسی کو بھی اجازت نہیں دیتے کہ وہ امن خراب کریں یا دہشت گردی پھیلائیں۔ قبائل کے ذمہ دار عمائدین نے اعلان کیا کہ ہم دہشت گردوں کو پناہ نہیں دیں گے، اگر کسی نے خوارجی دہشتگردوں کو پناہ دی تو ان کو علاقہ بدر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کچھ روز پہلے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے حکام نے قبائل کے سامنے 3 نکات رکھ دیئے تھے، قبائل سے درخواست کی گئی تھی کہ علاقہ کو خوارجی دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لئے قبائل تعاون کریں۔ حکام نے تجویز کیا تھا کہ قبائل خود اپنے علاقوں مین مکمل سکروٹنی کریں اور خوارجی دہشتگردوں کی نشاندہی کر کے انہین نکال دین۔ یہ تجویز بھی دی گئی تھی کہ اگر قبائل خﷺد ان خوارجی دہشتگردوں کو نکالنے میں دشواری محسوس کریں تو وہ حکام سے تعاون کرین اور خوارجی دہشتگردوں کے خلاف جنگ کے دوران پر امن شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لئے پر امن شہری عارضی طور پر گھر چھوڑ کر سرکاری پناہ گاہوں میں آ جائیں۔
سالار زئی مین ہونے والے گرینڈ جرگے سے ملک گل کریم خان،ملک فضل ربی، ملک شیر بہادر اور دیگر نے خطاب کیا۔ قبائل کے سرکردہ نمائندوں نے برملا کہا ہم ہر صورت میں اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سالارزئی کقبائل کی سرزمین پر کسی قسم کی دہشت گردی کو قبول نہیں کریں گے اور اپنا علاقہ نہیں چھوڑیں گے بلکہ اپنا علاقے کا بھرپور دفاع کریں گے۔
جرگے میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ اگر کسی دہشت گرد نے علاقے میں آنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف لشکر کشی کریں گے۔
جرگے کے شرکا نے ہر صورت علاقے کے دفاع اور حفاظت کی قسم کھائی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ مقامی قبائل کی مکمل مشاورت کے ساتھ کیا گیا ہے۔