سٹی 42 : نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار 23 اور 24 اگست کو بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے, اس اہم دورے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اعلی بنگلہ دیشی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔دورہ بنگلہ دیش سے قبل نائب وزیراعظم برطانیہ کا دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے مشیر برائے امورِ خارجہ توحید حسین سے بھی ملاقات کریں گے, وہ 17 اگست کو پاکستانی کمیونٹی کی جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ دورہ برطانیہ میں اسحاق ڈار برطانوی نائب وزیراعظم انجیلا رینز اور وزیر مملکت برایے جنوبی ایشیا ہمیش فالکنر سے ملاقاتیں کریں گے۔ لندن سے واپسی پر وہ اسلام آباد واپس آ کر پاک-چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔سالانہ اعلی سطح پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی شرکت متوقع ہے,اسحاق ڈار سالانہ اعلی سطح پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کے بعد بنگلہ دیش روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسحاق ڈار نے 27 اور 28 اپریل کو بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا, تاہم پہلگام واقعہ اور پاک بھارت جھڑپوں کے تناظر میں دورہ بنگلہ دیش ملتوی کر دیا گیا تھا۔