ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد؛ نادرا کا دو روز کیلئے دفاتر بند رکھنے کا اعلان

اسلام آباد؛ نادرا کا دو روز کیلئے دفاتر بند رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جشن آزادی کے موقع پر نادرا کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں دفاتر دو روز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

نادرا کی جاری کردہ پوسٹ کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جشن آزادی کی خصوصی تقریبات کے سلسلے میں دارالحکومت اسلام آباد میں 13 اگست 2025 بروز بدھ کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست کو جشن آزادی کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہے، لہٰذا اسلام آباد میں واقع نادرا کے تمام دفاتر 13 اور 14 اگست بروز بدھ اور جمعرات بند رہیں گے۔

نادرا کے مطابق چوبیس گھنٹے کام کرنے والے دفاتر 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب 12 بجے سے 15 اگست بروز جمعہ کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے، تاہم عوام کو نادرا کی خدمات آن لائن پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔