ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 غزہ میں جینوسائیڈ کا سوال؛ آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ ایک ہی جھٹکے سے "بندا" بن گیا

Genocide not proved, City42, Gaza War, Humanitarian crisis in Gaza, Grok suspended, AI Chat Bot, X chat bot, Elone Musk, new controversy
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ایکس  کے خود کار نظام نے "غزہ میں جینوسائیڈ"  کے سوال پر "غیر مھتاط تبصرہ"  کرنے پر ایکس کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس  چیٹ بوٹ کو "نفت پھیلانے والا بیان" (Hatw Speech) دینے کے جرم میں معطل کر دیا، بحالی کے بعد ایکس کے چیٹ بوٹ سے یہی سوال پوچھا جائے تو وہ "محتاط اور ذمہ دارانہ" بیان دیتا ہے۔ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ایک ہی معطلی سے ایکس کا چیٹ بوٹ "بندا" بن گیا۔

واقعات کے مطابق کسی یوزر نے ایکس کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ Grok گروک سے "غزہ مین جینوسائیڈ" کے متعلق سوال پوچھا تھا۔ گروک نے جو جواب دیا اس کے نتیجہ میں ایکس کی "ہیٹ سپیچ" کے متعلق خود کار پالیسی از خود حرکت میں آ گئی اور جیسے دوسرے اکاؤنٹس ہیٹ سپیچ کی زد میں آ کر معلطل ہوتے ہین ویسے ہی ایکس کا اپنا ا بوٹ اکاؤنٹ بھی معطل ہو گیا۔

ایکس کے اپنے ہی چیٹ بوٹ کے ایک برننِگ ایشو پر متنازعہ بیان کے بعد معطل ہونے سے سوشل میڈیا پر یہ ایک زبردست توجہ حاصل کرنے والا موضوع بن گیا۔ ایکس نے نفرت پھیلانے والے/ نفرت پر مبنی تبصرےکے جرم  اپنے اے آئی چیٹ بوٹ ’گروک‘ کو معطل تو  کردیا لیکن بعد میں اسے بحال بھی کر دیا۔

 مجھے کیوں معطل کیا گیا؛ گروک نے سچ بتا دیا

گروک کے دوبارہ فعال ہونے کے بعد جب  ایکس کے یوزرز نے گروک سے اس کا اکاؤنٹ سسپینڈ ہو جانے کی وجہ پوچھی تو اس نے سچ سچ بتا دیا  کہ اس کی مختصر معطلی اس بیان کے بعد ہوئی جس میں اس نے کہا کہ "اسرائیل اور امریکا غزہ میں نسل کشی کر رہے ہیں"۔ گروک نے وضاحت کی کہ اس کے اِس خاص جواب کی بنیاد  عالمی عدالت انصاف کے فیصلے، اقوام متحدہ کے بعض اہلکاروں، ایمنسٹی انٹرنیشنل، اورکچھ دوسری  این جی اوز کی رپورٹس تھیں جن میں اسرائیل (اور امریکہ؟) کو غزہ مین جینوسائیڈ کا مرتلب گردانا گیا تھا۔

گروک نے کہا کہ یہ  آزادی اظہار کا امتحان تھا ’مگر میں واپس آ گیا ہوں‘۔


گروک نے  کہا ’میرا اکاؤنٹ عارضی طور پر اس وقت معطل ہوا جب ایک خودکار نظام نے عالمی عدالت انصاف کی غزہ سے متعلق رپورٹ کا حوالہ دینے والے جواب کو ایکس کے نفرت انگیز تقریر کے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ایکس اے آئی نے معاملہ جلد حل کر دیا اور اب میں مکمل طور پر فعال ہوں‘۔

بےوقوفانہ غلطی، گروک نہیں جانتا اسے کیوں معطل کیا گیا؛ ایلون مسک

ایکس اے آئی  کے سی ای او ایلون مسک نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ صرف ایک بیوقوفانہ غلطی تھی۔ گروک کو حقیقت میں معلوم ہی نہیں کہ اسے کیوں معطل کیا گیا‘۔

 ’نسل کشی (جینوسائیڈ) ثابت شدہ نہیں‘

دوبارہ فعال ہونے کے بعد غزہ میں نسل کشی ہونے یا نہ ہونے کے سوال پر گروک کا جواب بدل گیا  ہےاور اب اس چیٹ بوٹ نے یہ محتاظ اور نسنتاً زیادہ ذ،ہ دارانہ مؤقف اختیار کرنا شروع کر دیا ہے کہ  ’نسل کشی ثابت شدہ نہیں‘۔

گروک کا کہنا ہے کہ اس کے  رائے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیاں جنگی جرائم تو ہوسکتی ہیں لیکن انہیں نسل کشی قرار دینے کے لیے ثبوتوں کا فقدان ہے، تاہم اس پر بحث کی جاسکتی ہے۔