ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 صبح سویرے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

 صبح سویرے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر  لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور گرمی کی شدت میں کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

 محکمہ موسمیات  کے مطابق مغل پورہ، شالیمار لنک روڈ، دھرم پورہ میں بوندا باندی ہوئی۔ مال روڈ، جیل روڈ، گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ پر بھی ہلکی بارش ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔وسن پورہ، ناخدا چوک، دو موریہ پل اور اطراف کے علاقوں میں موسم خوشگوار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان موجود ہے جبکہ شہر کا موسم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق  کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد رہا جبکہ ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور بوندا باندی کی توقع ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج، راوی، چناب، جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہو گا۔

بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے اضافے کا خدشہ ہے۔