آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Met office predicts Rain
کیپشن: Met office predicts Rain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر،  محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بھکر، لیہ،ساہیوال، بہاولنگر،  بہاولپور، ڈ یر ہ غا زی خان ،ملتان،رحیم یارخان، کشمیر ، گلگت بلتستان اور سندھ میں کہیں کہیں  تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے جبکہ  لکی مروت، ٹانک، بنوں، کرم، اورکزئی، ہنگو، کرک اور وزیرستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ 

اس کے علاوہ تھر پارکر، عمر کوٹ ، میر پور خاص ، شہید بینظیر آباد،  بدین ، سجاول، ٹھٹھہ  ،دادو، حیدر آباد  اور کراچی میں بادل برسنے کا امکان ہے ، اسلام آباد،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں ابرآلود  رہنے اور کہیں کہیں پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ 

بارکھان،سبی، جھل مگسی ، نصیر آباد، کوہلو،لورالائی، خضدار ، قلات  لسبیلہ، آواران،پنجگور ، کیچ اور  ساحل مکران  میں  کہیں کہیں پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

ماہرین موسمیات کا  کہنا ہے کہ  11سے13 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد،  دادو، جام شورہ، سکھر، لاڑکانہ،شہید بینظیرآباد اور میرپور خاص میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا اندیشہ ہے۔

قلعہ سیف اللہ ، لورالائی ، بارکھان، کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان، قلات، خضدار،لسبیلا، آواران، تربت، پنجگور، پسنی، جیوانی،کوہاٹ، صوابی، نوشہرہ، مردان، پشاور، کرک، بنوں، ٹانک، وزیرستان اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔