ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو, ‘اسلام آباد مذاکرات’ سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا

اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو, ‘اسلام آباد مذاکرات’ سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے آج شام ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان سے گفتگو کی۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِاعظم نے ‘اسلام آباد مذاکرات’ سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام فریقین جنگ بندی کے وعدوں کی پاسداری کریں۔ 

وزیرِ خارجہ حکان فیدان نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ دونوں راہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مکالمے کو جاری رکھنے اور خطے و اس سے آگے امن و استحکام کے فروغ کے لیے تمام سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ 

ترکیہ وزیرِ خارجہ حکان فیدان نے اناطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے نائب وزیرِاعظم کو دعوت بھی دی۔