ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بوسٹن پہنچ گئے

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بوسٹن پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بوسٹن پہنچ گئے۔ 

بوسٹن آمد پر پاکستانی سفیر  رضوان سعید شیخ اور سفارتی عملے نے استقبال کیا۔ 

 وزیر خزانہ کی ہارورڈ گروتھ لیب ٹیم سے اہم ملاقات ہوئی۔ جس ماہرِ معاشیات ریکارڈو ہاوزمین سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اس دوران پاکستان کی معاشی صورتحال اور اصلاحاتی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی پائیدار معاشی ترقی کے امکانات اور حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ 

 وزیر خزانہ آج ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ عالمی ماہرین، پالیسی سازوں اور اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب متوقع ہے۔ وزیر خزانہ پاکستان کی معاشی سمت، اصلاحات اور ترقی کے مواقع پر روشنی ڈالیں گے۔ اس کے علاوہ عالمی اداروں اور ماہرین سے تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔