سٹی 42 : نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے آج سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِاعظم نے ‘اسلام آباد مذاکرات’ سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین کے لیے جنگ بندی کے وعدوں کی پاسداری نہایت اہم ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے خطے اور اس سے آگے امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے کے تسلسل کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔