سٹی 42 : ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ اہم ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق ریڈزون میں ماسوائے سرکاری گاڑیوں کے داخلہ بند رہے گا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کشمیر چوک سے سرینہ چوک اور سری نگر ہائی وے کی طرف آمدورفت بند رہے گی۔ بھارہ کہو سے آنے والے شہری کشمیر چوک سے کلب روڈ کے ذریعے اسلام آباد آسکتے ہیں۔ مری روڈ سے کلب روڈ استعمال کرتے ہوئے کشمیر چوک سے بھارہ کہو جاسکتے ہیں۔ سیونتھ ایونیو پُل سے سرینا چوک تک سری نگر ہائی وے بند رہے گی۔ زیرو پوائنٹ سے سیونتھ ایونیو فلائی اوور تک دونوں سائیڈ روڈ ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔
جاری کردہ ٹریفک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری سیونتھ ایونیو انٹر سیکشن سے G-6، G-7 یا چاند تارہ چوک کی طرف جاسکتے ہیں۔ فیصل ایونیو مارگلہ روڈ ٹریفک کے لئے سڑک کھلی ہے۔ نواز چوک سے F-7 مرکز کی طرف سڑک ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔ خیابان چوک سے بلیو ایریا کی طرف سڑک ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔ناظم الدین روڈ بجانب F-6، F-7 اور فضل حق روڈ بجانب G-6، G-7 ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔