(ویب ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلد ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران امریکا ملاقات بہت اچھی رہی ، بہت سے نکات پر اتفاق ہوا ، جو نکتہ زیادہ مسئلے والا ہے جوہری اسی پر اتفاق نہیں ہوا ،امریکا کی بہترین بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے والے تمام بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کرے گی ۔مناسب وقت پر ہماری فوج ایران میں جو کچھ بچا ہے ختم کردے گی ۔
امریکی صدر نےایکس پرٹروتھ سوشل پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی وقت ہم ہرمز سے سب کو آنے کی اجازات دینے کے بنیاد پر پہنچ جائیں گے ، ایران نے ایسا نہیں ہونے دیا کہا کہ وہاں بارودی سرنگ ہے ، جس کے بارے میں ایران کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ، یہ عالمی بھتہ خوری ہے اور دیگر ممالک خصوصا امریکا کبھی بھتہ نہیں دے گا ۔
پیغام میں کہا گیا ہےکہ انہوں نے بحریہ کو ہدایت دی ہے کہ بین الاقوامی پانیوں میں ہر اس جہاز کو روک لے جس نے ایران کو ٹول دیا ،جلد ناکہ بندی شروع ہو جائے گی، دوسرے ممالک بھی اس ناکہ بندی میں شامل ہوں گے ، ایران کو بھتہ لینے کے غیر قانونی اقدام سے فائدہ اٹھانے کی اجازات نہیں دی جائے گی ، جو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستہ نہیں ملے گا ، آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بچھائی گئی سرنگوں کو بھی تباہ کرنا شروع کریں گے ۔
پیغام میں صدر ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ ہم پرامن جہازوں پر حملہ کرنے والے ایرانیوں کو جہنم رسید کردیا جائے گا، ایران کو بہتر معلوم ہے کہ اس صورتحال کا کیسے خاتمہ کیا جاسکتا ہے ، ایران کی بحریہ فضائیہ ختم ہوچکی ، طیارہ شکن اور ریڈار ناکام ہوگئے ، خامنہ ای اور ایران کے زیادہ تر رہنما دنیا میں نہیں رہے ،یہ سب ایران کی جوہری خواہش کی وجہ سے ہوا ، ہم پوری طرح تیار اور مسلح ہیں ، مناسب وقت پر ہماری فوج ایران میں جو کچھ بچا ہے ختم کردے گی ، ایران پیسہ چاہتا ہے اور سب سے اہم ایران جوہری ہتھیار چاہتا ہے۔
President Trump on Truth Social: Iran promised to open the Strait of Hormuz, and they knowingly failed to do so. This caused anxiety, dislocation, and pain to many people and Countries throughout the World.
— Donald J Trump Posts TruthSocial (@TruthTrumpPost) April 12, 2026
They say they put mines in the water, even though all of their Navy,… pic.twitter.com/I4o9b0TaXp