ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدرِ مملکت آصف زرداری کی ٹنڈو اللہ یار آمد،پارٹی رہنما حاجی غلام کے انتقال پر تعزیت

صدرِ مملکت آصف زرداری کی ٹنڈو اللہ یار آمد،پارٹی رہنما حاجی غلام کے انتقال پر تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ٹنڈو الہیار کے قریب گاؤں رئیس غلام قادر مری میں آمد، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مرحوم حاجی غلام قادر مری کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

 صدر آصف علی زرداری نے گاؤں غلام قادر مری میں مرحوم کے بھائی اسماعیل خان مری، کامبھو خان مری اور دریا خان مری سے اظہارِ افسوس کیا ، فاتحہ خوانی اور ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔

 صدرِ مملکت کے ہمراہ صوبائی وزرا حاجی علی حسن زرداری، سید ذوالفقار علی شاہ اور دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے، اس موقع پر مری برادری کے معززین ڈاکٹر فتح محمد مری اور سہیل تالپور بھی موجود تھے۔