ارباز خان: وفاقی وزیر علی پرویز ملک نےحلقہ این اے 119 کا دورہ کیا عوامی مسائل سنے جبکہ اس موقع پر مختلف شخصیات سےملاقات کی اوراُنکے مرحومین کیلئے تعزیت کی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی پرویز ملک نےحلقہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیااور عوام سے ملاقات کی جہاں اُنہوں نےعوامی مسائل سنے اور حل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
علی پرویز ملک شادی پورہ میں مطلوب جٹ کے ڈیرے پر بھی پہنچے جہاں اُنہوں نےصدیق جٹ کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا اس موقع پر حافظ اکرام جٹ، محبوب رضا، سعادت علی و دیگر موجود تھے۔
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کالج روڈ غوثیہ چوک شالیمار میں بھی نبیل لودھی کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس کیا اُ نکے ہمراہ محمد شفقت، قدیر جاوید شاہ، میاں عمر، لیاقت اعوان بھی موجود تھے۔