راؤدلشاد: وزیراعلیٰ مریم نواز کا انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ترکیہ کی خاتون اول آمینہ اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا پرجوش خیر مقدم کیا۔
مریم نواز نے ترک خاتون اول آمینہ اردوان کے ہمراہ کلچرل سٹال کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف تعلیم کی انقلابی قوت کے عنوان سے خطاب کریں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب گزشتہ روز وزیر ترکیہ کے دورے پر اناطولیہ پہنچیں، اناطولیہ کے ڈپٹی گورنر پروفیسر ڈاکٹر سعد سید اوغلو نے ہوائی اڈے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا استقبال کیا۔
ترکیہ کی خاتون اول محترمہ ایمنہ اردوان کی دعوت پر وزیراعلیٰ مریم نواز ترکیہ کا دورہ کر رہی ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز آج ڈپلومیسی فورم 2025ء کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شریک ہیں اور خصوصی خطاب بھی کریں گی۔