ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ

 پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:غیر قانونی قابضین سے پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز خالی کرانے ،سامان ضبط کرنے کا معاملہ، غیر قانونی رہائش پذیر افراد کا یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ، یونیورسٹی انتظامیہ نےمتعلقہ افراد کا ضبط شدہ سامان واپس دینے کا فیصلہ کیا۔
سامان میں فرنیچر، اے سیز، فریج، اوون سمیت دیگر سامان شامل ہے، یونیورسٹی انتظامیہ حلفیہ بیان جمع کرانے پر سامان واپسی کا سلسلہ شروع کرے گی.

 متعلقہ افراد کئی سالوں سے یونیورسٹی ہاسٹلز میں زبردستی رہائش پذیر تھے۔


پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کے تعاون سے ہاسٹلز خالی کرانے کیلئے آپریشن کیا تھا، آپریشن کے دوران پولیس اور انتظامیہ کو ہاسٹلز سے منشیات بھی برآمد ہوئی تھیں، پولیس نےمتعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی جاری کردی۔